حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الازہر کے ذرائع نے شیخ الازہر احمد الطیب کے عنقریب عراق کے دورہ کی خبر دی ہے۔
جامعۃ الازہر کے ذرائع کے مطابق شیخ الازہر عنقریب عراق کے دورے پر روانہ ہوں گے اور وہ عراق کے دورے کے دوران نجف اشرف بھی جائیں گے۔
وہ حرم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام میں نماز پڑھیں گے اور آیت اللہ سید علی سیستانی سے ملاقات بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عراق کے سنی وقف بورڈ کے ایک وفد نے مصر میں شیخ الازہر سے ملاقات کی تھی اور انہیں عراق کے دورے کی دعوت دی تھی۔